ابنا: ہندوستان کے پارلمانی نمائندوں نے زیر انتظام کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر رونما ہونے والے واقعے کے حوالے سے پاکستانی پارلمینٹ کی قرارداد کی مذمت کی ہے ۔ ارنا کی رپورٹ کےمطابق ہندوستانی پارلیمنٹ لوک سبھا کے نمائندوں نے آج پاکستان کے پارلمانی نمائندوں کی اس قرارداد کی مذمت کی جس میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فورسیز کی جانب سے فائرنگ ، اور دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گيا ہے ۔ ہندوستانی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے اس قرارداد میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی بری فوج کے زمینی حملوں کی بھی مذمت کی ۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ پاکستان ، لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی کی مراعات کے اپنے وعدے کی بھر پور طریقے سے پابندی کریگا ۔ در ایں اثنا اپوزیشن جماعت بی جے پی نے پاکستان کے خلاف حکومت ہندوستان کے توسط سے قراداد منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 اگست 2013 - 19:30
News ID: 451642
ہندوستان کے پارلمانی نمائندوں نے زیر انتظام کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر رونما ہونے والے واقعے کے حوالے سے پاکستانی پارلمینٹ کی قرارداد کی مذمت کی ہے ۔